کرپشن (Corruption) انگریزی زبان سے ماخوذ اسم ہے، جو اُردو زبان میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطورِ اسم استعمال ہوتا ہے۔
کرپشن انگریزی زبان کا لفظ ہے، جو عام طور پر خرابی، بُرائی، ٹوٹے ہوئے اور عیب کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔ لیکن مشہور فلاسفر اَرسطو اور بعد میں سسرو نے اسے بدعنوانی کے معنوں میں استعمال کیا۔
تعریف: “رشوت لینا، اپنے اختیارات کا نا جائز فائدہ اُٹھا کر کسی دوسرے بندے کا وہ کام کرنا جس کا وہ اہل نہیں اور ہر وہ ناجائز ذرائع سے آمدنی حاصل کرنا جو کسی فرد یا سرکاری و غیر سرکاری ادارے کو نقصان پہنچنے کا سبب بنتا ہو، کرپشن کہلاتا ہے۔”
قارئین، بدعنوانی ایک جال ہے جس میں لالچ، طمع، حرص، جھوٹ، مکاری، فریب اور خود نمائی کے خوش نما نگینے جڑے ہوئے ہوتے ہیں۔ معیشت میں بدعنوانی سے مراد ایسے کام یا مواد کا حصول ہے جس کا وصول کنندہ قانونی طور پر حق دار نہیں۔ کرپشن یا بدعنوانی صرف رشوت اور غبن کا نام نہیں بلکہ اپنے عہد اور اعتماد کو توڑنا یا مالی اور مادی معاملات کے ضابطوں کی خلاف ورزی بھی بدعنوانی کی شکلیں ہیں۔ حتیٰ کہ ذاتی یا دنیاوی مقصد کی حصول کےلیے کسی مقدس نام کو استعمال کرنا بھی بدعنوانی کے زمرے میں آتا ہے۔

شیئرکریں: