لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022ء خیبر پختون خوا کے تحت پبلک ٹرانس پورٹ، ماس ٹرانزٹ سسٹم، ایکسپریس ویز کی تعمیر، فلائی اوورز، پل، سڑکوں اور انڈر پاسز کی تجاویز کی منظوری میئر کے فنکشنز میں شامل ہوں گی۔ سیورج، ٹریٹمنٹ پلانٹس، فلڈ کنٹرول پروٹیکشن، ہسپتال، ویسٹ منیجمنٹ، تفریح گاہیں اور لائبریریز تحصیل مئیر کے ماتحت کام کریں گی۔ شہر کی تزین و آرائش، مختلف یادگاری مقامات، کمیونٹی سنٹرز بھی مئیر کے پاس ہوں گے۔ جب کہ ویلج کونسل کی سطح پر ترقیاتی منصوبوں پر عمل در آمد اور مانیٹرنگ، متعقلہ ویلج کونسل میں ضروری ترقیاتی کاموں کی نشان دہی، پیدائش، اموات، شادی اور طلاق کی رجسٹریشن، ویلج کونسل لیول پر کھیلوں اور ثقافتی ایونٹس کو ترتیب دینا اور سپاسنر کرنا، ویلج سطح پر مویشی منڈی اور شوز آرگنائز کرنا، سروس فراہم کرنے والے اداروں کی مانیٹرنگ اور ان سے متعلق رپورٹس تحصیل چیئرمین کو بھیجنا اور سوشل انڈیکیٹر کے حوالے سے اعداد وشمار اکٹھا کرنا ویلج کونسل چئیرمین کے اختیارات میں شامل ہیں۔

شیئرکریں: