خام تیل کی پیمائش کےلیے استعمال ہونے والا پیمانہ "بیرل” (Barrel) وہ لفظ ہے جو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بہت زیادہ سننے اور پڑھنے کو ملتا ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ اکثر سننے اور پڑھے جانے والے لفظ "بیرل” میں کتنا لیٹر خام تیل ہوتا ہے۔ آئیے ہم اپنے قارئین کی معلومات میں اضافے کےلیے بیرل اور اس کی قیمت سے متعلق کچھ تفصیلات پیش کرتے ہیں۔
قارئین، بیرل کا لفظ آج سے تقریباً چھ سو سال قبل لکڑی کے ان ڈبوں کےلیے استعمال ہوتا تھا جس میں برطانیہ کے لوگ شراب ذخیرہ کرتے تھے۔ ذخیرہ اندوزی کا یہ طریقہ کار 19 ویں صدی تک جاری رہا۔
جب 19 ویں صدی میں امریکا کی ریاست پنسولوانیا میں تیل کی نقل و حمل کا کاروبار زور پکڑنے لگا، تو روایتی بیرل کو تیل کےلیے بھی استعمال کیا جانے لگا اور پیٹرولیم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے 1882 میں "بیرل” کو ہی اپنا معیار بنالیا۔ جس کے بعد آج بھی دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کےلیے بیرل کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔
قارئین، ایک بیرل میں 42 گیلن یا 159 لیٹر تیل ہوتا ہے۔
اگر بیرل کی قیمت کو فی لیٹر پر تقسیم کیا جائے، تو وہ ایک لیٹر تیل کی قیمت بنتی ہے۔
اس قیمت میں سیلز ٹیکس، پیٹرولیم لیوی ٹیکس فی لیٹر اور دیگر ٹیکسز کے علاوہ آئل کمپنیز کا مارجن، امپورٹ کرنے کا کرایہ شامل کیا جاتا ہے جب کہ ایل سی، انشورنس، ریفائننگ اور وارفیج چارجز، ڈیلر یا پیٹرول پمپ مالکان کا کمیشن بھی شامل کیے جاتے ہیں جس کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی قیمت معین کی جاتی ہے۔
شیئرکریں: