اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اسرائیل سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے نکلنے کا مطالبہ کرتے ہوئے فلسطینی ریاست کے قیام کےلیے قرار داد منظور کرلی۔
جنرل اسمبلی نے 08 کے مقابلے میں 157 ووٹوں سے قرارداد منظورکرلی، امریکا اور اسرائیل نے قرار داد کی مخالفت کی جب کہ 07 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
جنرل اسمبلی نے فلسطینیوں کے حق خود ارادیت اور آزاد ریاست کے حق کو بھی تسلیم کیا جب کہ مغربی کنارے، مشرقی یروشلم اور غزہ پٹی پر اسرائیلی قبضے کو ناجائز قرار دیا۔
جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بین الاقوامی قوانین کے تحت مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کےلیے غیر متزلزل حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ 1967ء کی سرحدی تقسیم کے مطابق دو ریاستی حل کا مطلب ہے کہ دونوں ریاستیں ایک دوسرے کے ساتھ امن و امان کے ساتھ رہیں۔
اجلاس کے دوران میں جون 2025ء میں نیویارک میں فرانس اور سعودی عرب کی مشترکہ صدارت میں سفارتی کوششوں کے ذریعے مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کو یقینی بنانے کےلیے اعلا سطح کی بین الاقوامی کانفرنس بلانے کا بھی اعلان کیا گیا۔