حکومت نے ملک بھر میں کاغذی اسٹامپ پیپرز کا 74 سالہ پُرانا نظام ختم کرکے جدید آن لائن کوڈ سسٹم بلیک اینڈ وائٹ لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کا مقصد شہریوں کو فراڈ، جعلی اور گراں فروش عرائض نویسوں سے بچانا ہے۔
نئے قانون کی تحت اب 50 روپے والا اسٹامپ پیپر مکمل طور پر ختم کیا جائے گا۔ جب کہ آن لائن کوڈ سسٹم کے تحت 100، 200، 600 اور 1200 روپے کے مالیت والے چار مختلف پیپرز جاری ہوں گے۔
1200 روپے والے اسٹامپ پیپرز پراپرٹی، معاہدوں، ایگریمنٹس کےلیے، 600 والے مختارنامہ کےلیے، 200 والے ملٹی پرپز کےلیے اور 100 روپے والے پانی، بجلی، سوئی گیس اور ٹیلی فون کنکشنوں سمیت عدالتوں میں جمع کرائے جانے والے بیانِ حلفی کےلیے استعمال ہوسکیں گے۔
نئے سسٹم کے تحت ہر اسٹامپ فروش کو لیپ ٹاپ، پرنٹر اور انٹرنیٹ لازمی رکھنا ہوگا۔ جس سے سٹامپ پیپر فروش کے اضافی اخراجات ختم ہوجائیں گے۔
شیئرکریں: