باجوڑ ضمنی الیکشن، اے این پی کے امیدوار نثار باز کامیاب قرار

باجوڑ کے صوبائی حلقہ PK-22 کے 91 پولنگ سٹیشنز پر پولنگ صبح 08 بجے شروع ہوئی اور شام 05 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی۔ پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی اور نتائج کے اعلان کا سلسلہ جاری ہے۔
اب تک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے امیدوار نثار باز نے 11,896 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کر لی ہے۔ اس کے علاوہ جماعت اسلامی کے امیدوار عابد خان دوسرے نمبر پر رہے جنہوں نے تقریباً 8,000 ووٹ حاصل کیے۔
آزاد امیدوار نجیب اللہ تیسرے اور تحریکِ انصاف کے راحت اللہ چوتھے نمبر پر آئے۔
حلقے میں پولنگ کے دوران مجموعی طور پر انتخابی عمل پُرامن اور شفاف رہا اور نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔