صوبہ خیبر پختون خواہ کی ضلع چارسدہ سے تعلق رکھنے والے ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر محمد سہیل خان کی کتاب "باچا خانز وژن آف الٹر نیٹیو ایجوکیشن” (Bacha Khan’s Vision of Alternative Education) امریکن کولمبیا یونی ورسٹی میں نصاب کا حصہ بنادیا گیا ہے۔
اس بات کا اعلان کتاب کی خالق پروفیسر ڈاکٹر سہیل خان نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک اور ٹویٹر پر بھی کی اور یہ بات اپنے لئے قابلِ اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ باچا خان سے متعلق پڑھنے یا لکھنے سے اُن کی طویل اور بامقصد زندگی کی کئی ابواب کھل کر ذہن کے سامنے آجاتے ہیں۔ جس پر انسان کو فخر ہونے لگتا ہے کہ اس تحریک سے وابستگی کتنے بڑی اعزاز کی بات ہے۔
دوسری جانب یہ خبر دیکھتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے اسے خوب سراہا اور ڈاکٹر سہیل کو مبارک باد دی۔
شیئرکریں: