صدر عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختون خوا ایمل ولی خان نے سینیٹ کا حلف اٹھانے کے بعد ایوان بالا کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ملک کو درپیش مسائل حل کرنے میں سب کردار ادا کرسکتے ہیں، لیکن مسئلہ ترجیحات کا ہے۔ ملک کا 80 فی صد بجٹ دفاع پر لگ رہا ہے لیکن کسی کا دفاع نہیں ہورہا۔ اس لیے ہمیں ترجیحات بدلنے ہوں گے۔ بے روزگاری ختم ہوسکتی ہے اگر ہم ایٹم بم کی بجائے کارخانوں کو ترجیح دیں۔ معاشی بحران ختم ہوسکتا ہے اگر ہم امریکا کی غلامی کی بجائے ملک کےلیے سوچیں۔
پاکستان اس وقت وینٹی لیٹر پر ہے اور جن کےلیے یہ ملک بنا ہے، وہ مزے کررہے ہیں۔ ہم اپنی کوشش کریں گے، طاقت وروں سمیت سب کے سامنے ہر موقع پر حق اور سچ بولیں گے۔
شیئرکریں: