آج سے 56 سال قبل، یعنی 08 اپریل 1968ء کو نیشنل عوامی پارٹی (نیپ) کی طلبہ تنظیم پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن (پی ایس ایف) کی بنیاد رکھی گئی۔ یہ تنظیم پختون نوجوانوں کو قوم پرستی، ترقی پسندانہ سوچ اور حقیقی جمہوری اقدار کی تعلیم دینے کا فریضہ سرانجام دیتی ہے۔ اسی وجہ سے آج کے ترقی پسند اور سیکولر سیاست کے علمبردار طلبہ بہ بانگِ دہل کہتے ہیں:
"زمونگ د سیاست اولنئی مدرسہ، پی ایس ایف، پی ایس ایف”
یعنی "ہماری سیاست کی پہلی درس گاہ، پی ایس ایف، پی ایس ایف”۔
قارئین، عوامی نیشنل پارٹی کے موجودہ قیادت میں اکثر رہ نما اپنی عملی سیاست کا آغاز پی ایس ایف سے کر چکے ہیں، جن میں سربراہ اے این پی اسفندیار ولی خان، غازی میاں افتخار حسین، محفوظ جان، عزت اللہ خان عابد، ڈاکٹر خادم حسین، سردار حسین بابک اور دیگر صف اوّل کے رہ نما شامل ہیں۔
پی ایس ایف کے خیبر پختون خوا الیکشن کمیٹی کے سیکرٹری جنرل حسام شاہ یوسف زئی نے اپنے پیغام میں کہا کہ 08 اپریل 1968ء کو پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کی بنیاد اجمل خان خٹک نے قومی شاعر خوشحال خان خٹک کی قبر پر رکھی۔ تب سے یہ تنظیم فخرِ افغان باچا خان اور رہبرِ تحریک خان عبدالولی خان کے افکار کو طلبہ و طالبات تک پہنچانے اور ان کی سیاسی تربیت میں سرگرمِ عمل ہے۔
پی ایس ایف کے یومِ تاسیس پر اپنے شہداء اور کارکنان کو خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے۔ پی ایس ایف نے روزِ اول سے طلبہ و طالبات کے حقوق اور مسائل کے حل کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا، اور آیندہ بھی ہر محاذ پر طلبہ کے حقوق، بقا اور دفاع کی جنگ لڑتی رہے گی۔ یہ تنظیم طلبہ و طالبات کے حقوق کی واحد نمایندہ تنظیم کے طور پر پہچانی جاتی ہے۔
قارئین، پی ایس ایف کے قیام کے اگلے ہی دن معروف کالم نگار اور ادیب سعد اللہ جان برق نے روزنامہ "بانگِ حرم” میں اس کے بارے میں "د پختنو زدکونکو مرکہ” کے عنوان سے ایک نظم بھی لکھی، جس کے چند اشعار ملاحظہ ہوں:
زما ويجاڑے زمکی شکر دے ڈاڈون اوکڑلو
زما کختون او اوبہ خور زما پہ خہ راغللو
زما خيبر ھغہ دے نيغ شو او اورپيدو
زما اودہ اباسين ويخ شو پہ چپہ راغللو
زما خيبر او اباسين د ورکيدلو نه وو
يوه سيللی وه چی نغتی وو او تيرہ شولہ
د بد خواھانو پہ ليمہ کے بہ ازغی ازغی شی
زما گلشن کے د سپرلی نخہ برسيرہ شولہ
دغہ غوٹئی دے خدائے تازہ لری چی گل ئی اوشی
چی د سپرلی نہ خپلہ برخہ او حصہ واخلمہ
چی د سيالانو سرہ سيال شمہ اوگہ پہ اوگہ
د زوڑ مغل نہ د عمرونو بدلہ واخلمہ
__________________________
قارئین، یہ تحریر پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کی یومِ تاسیس کے موقع پر ابدالی ڈاٹ کام کی جانب سے خصوصی طور پر شائع کی جا رہی ہے، تاکہ پی ایس ایف کی تاریخی اور نظریاتی خدمات کو اجاگر کیا جا سکے۔
شیئرکریں: