گورنمنٹ افضل خان لالا پوسٹ گریجویٹ کالج مٹہ کے لیکچرار اور قائدِ اعظم یونی ورسٹی اسلام آباد کے شعبہ تاریخ کے ایم فل سکالر شاہد الاسلام نے کامیابی کے ساتھ اپنے تحقیقی مقالے کا دفاع کر لیا۔
ان کا تحقیقی مقالہ "Colonial British Relations with Princely State of Swat: An Analysis (1915-1947)” تھا، جس میں سوات کے نوآبادیاتی دور اور برِصغیر کی تاریخ میں سوات ریاست کے سیاسی تعلقات کا مفصل تجزیہ کیا گیا۔
سکالر نے اپنے تحقیقی کام کی نگرانی ڈاکٹر امان اللہ خان کے تحت کی، جب کہ بیرونی ممتحن کے طور پر یونی ورسٹی آف فیصل آباد جی سی پروفیسر ڈاکٹر عظمت اللہ خان نے مقالے کا جائزہ لیا۔
تحقیقی مقالے کے دفاع کے موقع پر بڑی تعداد میں فیکلٹی ممبرز اور دیگر ریسرچرز موجود تھے، جنہوں نے شاہد الاسلام کو مقالے کی کامیاب پیش کش پر مبارک باد دی اور ان کی محنت کو سراہا۔

شیئرکریں: