الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے مطابق پنجاب کے بعد بلوچستان میں بھی 11 سینیٹرز بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔ جن میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے ایمل ولی خان بھی شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سید ناصر اور آغا شاہ زیب، پاکستان پیپلز پارٹی کے سردار عمر گورگیج، عوامی نیشنل پارٹی کے ایمل ولی خان اور نیشنل پارٹی کے جان بلیدی بلا مقابلہ کام یاب قرار پائے۔ بلا مقابلہ منتخب ہونے والے ان گیارہ سینیٹرز میں جن میں آزاد امیدوار اور سابق نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ بھی شامل ہیں۔ جب کہ ٹیکنو کریٹس کی نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی کے بلال مندو خیل اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مولانا عبد الواسع منتخب ہو گئے۔ خواتین کی نشستوں پرمسلم لیگ (ن) کی راحت جمالی اور پیپلز پارٹی کی حسنہ بی بی بھی سینیٹر منتخب ہو گئیں۔
شیئرکریں: