گورنمنٹ افضل خان لالا پوسٹ گریجویٹ کالج مٹہ کے لیکچرار اور قائدِ اعظم یونی ورسٹی اسلام آباد میں شعبہ تاریخ کی ایم فل سکالر شاہد الاسلام نے کام یابی سے اپنے تحقیقی مقالے کا دفاع کرلیا۔ موصوف کی تحقیقی مقالے کا عنوان “Colonial British Relations with Princely State of Swat: An Analysis (1915-1947) تھا۔ سکالر نے ڈاکٹر امان اللہ خان کے نگرانی میں تحقیقی کام مکمل کیا جب کہ ان کے بیرونی ممتحن یونی ورسٹی آف فیصل آباد کے جی سی پروفیسر ڈاکٹر عظمت اللہ خان تھے۔
تحقیقی مقالے کی دفاع کے موقع پر بڑی تعداد میں فیکلٹی ممبرز اور ریسرچرز موجود تھے، جنہوں نے مقالے کی کام یاب دفاع پر سکالر کو مبارک باد دی۔

شیئرکریں: