قول: خان عبدالغفار خان المعروف باچا خان
عُنوان: مذہبی مطالعہ
ترتیب: ابدالی ایڈمن

مَیں ایک مذہبی آدمی ہوں اور جو کچھ بولتا ہوں یا کرتا ہوں، وہ مذہب کے مطابق درست ہے۔ مَیں مسلمانوں اور ہندوؤں سے کہتا ہوں کہ اپنے مذہب کا مطالعہ کریں۔ مسلمان اور ہندو دونوں اپنے اپنے مذہب کے ممنوع اعمال کرتے ہیں۔ یہ دینی کتابیں اس لیے نہیں کہ ہم انہیں الماریوں میں سجا کر رکھیں، بلکہ ہمیں ان کا مطالعہ کرکے ان کے احکامات پر عمل کرنا چاہیے۔ جتنا مَیں قرآن مجید اور گیتا کی تعلیمات سے واقف ہوں، تو ان کے مطابق غلامی ایک لعنت ہے۔
بحوالہ:
☆ ڈاکٹر یحیٰ وردگ کی تصنیف “باتیں ہمارے باچا خان کی” مطبوعہ باچا خان ریسرچ سنٹر پشاور کے صفحہ نمبر 15 سے انتخاب
☆ ڈاکٹر محمد زبیر حسرت، لعلونہ ملغلرے، (چارسدہ: پختون خوا سٹڈی سنٹر، باچا خان یونی ورسٹی، 2012ء)، صفحہ نمبر 29

شیئرکریں: