قول: خان عبدالغفار خان المعروف باچا خان
عُنوان: میرا مذہب
ترتیب: اختر حسین ابدالؔی
سچ، محبت اور خدمت خلق میرا مذہب ہے۔ مذہب نے ہمیشہ سے دنیا کو اخوت اور محبت کا درس دیا ہے۔ جن لوگوں کے دلوں میں بنی نوع آدم کےلیے محبت اور روا داری نہ ہو اور بغض، کینہ، نفرت اور حرص و لالچ ہوں، تو ایسے لوگ دراصل مذہبی نہیں ہوسکتے۔
بحوالہ:
☆ ڈاکٹر یحیٰ وردگ کی تصنیف “باتیں ہمارے باچا خان کی” مطبوعہ باچا خان ریسرچ سنٹر پشاور کے صفحہ نمبر 15 سے انتخاب
☆ عبدالغفار خان، زما جوند او جد و جہد، (پشاور: باچا خان ریسرچ سنٹر، 2019ء)، صفحہ نمبر 686