مغربی پنجاب کے ضلع میانوالی میں دریائے سندھ پر “کالا باغ ڈیم” (Kala Bagh Dam) کی تعمیر گذشتہ چار دہائیوں سے خیبر پختون خوا کے قوم پرست راہ نماؤں اور مرکز کے درمیان میں تنازعات کا باعث بنی ہوئی ہے۔ خیبر پختون خوا میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) شروع دن سے ہی مذکورہ ڈیم کی مخالفت کر رہی ہے۔
قارئین، ولی خان نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کی مخالفت کرتے ہوئے دھمکی دی تھی کہ اگر یہ ڈیم بنایا گیا، تو وہ خود پر بم باندھ کر اس ڈیم کو اُڑا دیں گے۔ اسی طرح معروف صحافی سہیل وڑائچ کے ساتھ ایک انٹرویو میں بیگم نسیم ولی خان نے “کالا باغ خوش حالی کا راستہ اور اے این پی کی طرف سے اس کی مخالفت” کے سوال پر پارٹی کا موقف درج ذیل الفاظ میں بیان کیا:
“کالا باغ ڈیم بلاشبہ پنجاب کی خوش حالی کو یقینی بناتا ہے، لیکن اس سے چھوٹے صوبوں میں آنے والی ممکنہ تباہی کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ میرے خیال سے کسی کے جنازے پر بارات سجانا مناسب نہیں ہے۔”

قارئین، لاہور میں مقیم سینئر صحافی اویس غوری کی ریکارڈ شدہ دستاویزی فلم (Documentary) “دی آئرن لیڈی بیگم نسیم ولی خان، اَن ہئیرڈ بائیو گرافی” (Begum Nasim Wali Khan, Unheard Biography) میں دعوا کیا گیا ہے کہ بیگم نسیم ولی خان سے امریکی حکام نے کالا باغ ڈیم کے معاملے پر سودے بازی کے لیے رابطہ کرتے ہوئے انہیں ایک ارب روپے کی بھاری رقم کی پیش کش کی گئی۔ لیکن انہوں نے یہ کہتے ہوئے انکار کر دیا کہ کالا باغ ڈیم ایک “مردہ گھوڑا” (Dead Horse) ہے اور یہ ان لوگوں کے مقصد کو پورا نہیں کرے گا، جن کی وہ نمایندگی کرتی ہے۔

بحوالہ،
☆ Akhtar Hussain, “Begum Nasim Wali Khan: A Poltical Profile.” Unpublished Thesis submitted to University of Swat, December 2022, page, 63.
☆ Awais Ghauri, “Iron Lady Begum Nasim WaliBegum Nasim Wali Khan, interview by Sohail Warraich, Aik din Geo ke sath, Wali Bagh (Charsadda), 6 Sep 2003.
 ☆ Awais Ghauri, “Iron Lady Begum Nasim Wali Khan, Unheard Biography”. (https://www.youtube.com/@justajoo9/videos)
شیئرکریں: