ذوالفقار علی بھٹو پانچ جنوری 1928ء کو متحدہ ہندوستان میں سندھ کے معروف سیاست دان سر شاہ نواز بھٹو کے گھر میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم بمبئی سے حاصل کی۔ بارکلے (Barkley) اور آکسفورڈ (Oxford) یونی ورسٹی سے پولیٹیکل سائنس (Political Science) کی اعلا تعلیم کے بعد “لنکن ان” سے وکالت کی ڈگری حاصل کی۔ تعلیم سے فراغت کے بعد 1953ء میں واپس کراچی آئے اور قانون کے لیکچرار کے طور پر تعینات ہوئے، ساتھ ہی وکالت بھی جاری رکھی۔
قارئین، ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کے ایک بڑے اور باکمال سیاست دان تھے۔ ایک سحر انگیز شخصیت، ذاتی قابلیت، عوامی مقبولیت اور قومی خدمت میں ان کا کوئی ثانی نہیں تھا۔ یہی وجہ تھی کہ انہوں نے اپنی 51 سالہ قلیل زندگی میں وہ مقام حاصل کیا، جو تاریخ میں بہت کم لوگوں کے حصے میں آتا ہے۔
قارئین، ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کی تاریخ کی واحد شخصیت ہیں جو اعلا ترین سرکاری اور انتظامی عہدوں پر فایز رہے۔ جن میں صدرِ مملکت، وزیرِ اعظم پاکستان، وزیرِ خارجہ، سپیکر قومی اسمبلی، چیف مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر اور پاک فوج کے سپریم کمانڈر جیسے اعلا عہدے شامل ہیں۔
ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کی سیاست پر بھی راج کیا۔ وہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی “پاکستان پیپلز پارٹی” (پی پی پی) کے بانی اور چیئرمین، پاکستان کے پہلے منتخب حکم ران اور ملک کی تاریخ کے واحد عوامی لیڈر تھے۔
__________________________
ابدالى انتظامیہ کا لکھاری سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ اگر آپ بھی اپنی تحریر شایع کروانا چاہتے ہیں، تو اُسے اپنی پاسپورٹ سائز تصویر، مکمل نام، فیس بُک آئی ڈی اور اپنے مختصر تعارف کے ساتھ ahabdali944@gmail.com پر اِی میل کر دیجئے۔ تحریر شایع کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ایڈیٹوریل بورڈ کرے گا۔
شیئرکریں: