پاکستان کے سینئر قانون دان حامد خان اپنی کتاب “Constitutioal and Political History of Pakistan” مطبوعہ “آکسفورڈ”، کے صفحہ نمبر 153 پر لکھتے ہیں کہ؛ پاکستان کے چوتھے وزیرِ اعظم چودھری محمد علی کے سبک دوش ہونے کے بعد گورنر جنرل اسکندر مرزا نے حسین شہید سہروردی (Huseyn Shaheed Suhrawardy) کو تین شرائط کے ساتھ وزیرِ اعظم بنانے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔اول یہ کہ مغرب نواز خارجہ پالیسی (Pro-western foreign policy) میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ دوسرا یہ کہ فوج کو بطورِ ادارہ برقرار رکھا جائے گا یعنی اس میں کسی بھی قسم کی دخل اندازی نہیں کی جائے گی اور تیسرا یہ کہ وہ بائیں بازو (Left leaning) کی طرف جھکاؤ رکھنے والے مولانا بھاشانی (Maulana Bhashani) کو قابو میں رکھیں گے۔
حسین شہید سہروردی نے ان تینوں شرائط کو مانتے ہوئے 12 ستمبر 1956ء کو پاکستان کے پانچویں وزیرِ اعظم کے طور پر عہدے کا حلف اُٹھایا اور 18 اکتوبر 1957ء تک اس عہدے پر براجمان رہے۔
شیئرکریں: