سفید ہُنوں (White Huns) پر حُکم رانی کرنے والا تورامان یا تورامنا کو “تورامنا شاہی جوولہ” بھی کہا جاتا ہے۔ تورامان نے تقریباً 493-515 CE یعنی پانچویں صدی کے آخر اور چھٹے صدی کے اوائل میں شمالی ہندوستان پر حکومت کی۔ تورامان نے پنجاب (موجودہ پاکستان اور شمال مغربی ہندوستان) میں ہیفتھلائٹ (Hephthalites) طاقت کو مضبوط کیا اور مدھیہ پردیش میں ایران سمیت شمالی اور وسطی ہندوستان کو فتح کیا۔ تورامان نے اپنے نوشتہ جات میں “بادشاہوں کا عظیم بادشاہ” یعنی (مہا راجا دھیراجا) کا لقب استعمال کیا ہے۔

سفید ہُنوں پر حکم رانی کرنے والا تورا مان کی تصویر سے نقش سکہ
فوٹو؛ بشکریہ گوگل

بہادر شاہ ظفر کاکا خیل اور دوسرے مؤرخین کی تحقیق کے مطابق  تورا مان گُجر قوم کا ایک عظیم بادشاہ تھا۔
قارئین، آپ سب نے پشتو فوک لور میں “تورابان دیو” کی دیو مالائی داستان سُنی ہوگی، جو اصل میں تورا مان ہے نہ کہ تورابان۔ لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ پختونوں کے لب و لہجے میں تورامان سے تورا بان کے نام میں تبدیل ہو چکا ہے۔
بحوالہ،
Eran boar inscription of Toramana.
____________________________
قارئین، ابدالى انتظامیہ کا لکھاری سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ اگر آپ بھی اپنی تحریر شایع کروانا چاہتے ہیں، تو اُسے اپنی پاسپورٹ سائز تصویر، مکمل نام، فیس بُک آئی ڈی اور اپنے مختصر تعارف کے ساتھ ahabdali944@gmail.com پر اِی میل کر دیجئے۔ تحریر شایع کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ایڈیٹوریل بورڈ کرے گا۔
شیئرکریں: