واشنگٹن کی نیشنل سیکورٹی آرکائیو (National Security Archives) نے 42 سال بعد صدر جمی کارٹر (Jimmy Carter) کی جانب سے افغان جہاد کی فنڈنگ کے لیے کیے گئے اہم اقدامات پر مبنی دستاویز کو پبلک کےلیے کھول دیا ہے۔
قارئین، 1979ء میں امریکی صدر جمی کارٹر نے امریکا کی خفیہ ایجنسی(سی آئی اے) سے افغان جہاد کی پاکستان کے ذریعے فنڈنگ کا حکم دیا تھا۔ اس حکم کے تحت امریکا نے پاکستان کو 2.1 ارب ڈالر کی امداد دینا تھی جب کہ سعودی عرب نے بھی اتنی ہی رقم دینا تھی۔
حکم نامے کے متن پر “حساس دستاویز” کی سرخی ہے اور اس میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی مدد کے قانون مجریہ1961ء کے تحت انٹیلی جنس جمع کرنے کے علاوہ آپریشنز کے ارادے سے کیا گیا عمل۔ سرخی کے بعد متن کی وضاحت میں لکھا گیا ہے کہ افغانستان میں سوویت مداخلت کے افغان مخالفین کو براہ راست یا تیسرے ملک کے ذریعے سے مہلک فوجی آلات فراہم کیے جائیں۔ مخصوص قسم کی تربیت دیں، جو کہ افغانستا سے باہر ہو تاکہ وہ ان ہتھیاروں کو استعمال کرسکیں۔ یہ تربیت براہ راست بھی دی جاسکتی ہے اور کسی تیسرے ملک کے ذریعے سے بھی دی جاسکتی ہے۔
شیئرکریں: