وطنِ عزیز پاکستان کی عدالتی تاریخ میں سب سے طویل عرصے تک چیف جسٹس آف پاکستان (Chief Justice of Pakistan) کا عہدہ رکھنے کا ریکارڈ جسٹس (ر) محمد حلیم (Justice Muhammad Haleem) کے پاس ہے اور آیندہ کئی دہائیوں تک یہ اعزاز بدستور ان ہی کے پاس رہے گا۔
قارئین، جسٹس (ر) محمد حلیم 8 سال، 9 مہینے اور دو دن تک چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے پر فائز رہے۔
جسٹس  محمد حلیم  29 مارچ 1981ء کو سابق ڈکٹیٹر جنرل ضیاء الحق کے “پی سی او” (Provisional Constitutional Order) کے نتیجے میں ملک کے دسویں چیف جسٹس بنے اور کسی تعطل کے بغیر 31 دسمبر 1989ء تک اس عہدے پر 8 سال اور 9 ماہ تک برجمان رہے۔
قارئین، جسٹس حلیم سابق وزیرِ اعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو کی سزائے موت کے خلاف اپیل سننے والے سپریم کورٹ کے سات رُکنی لارجر بینچ میں شامل تھے۔ جسٹس حلیم نے جسٹس دراب پٹیل اور جسٹس غلام صفدر شاہ کے ساتھ مل کر سابق وزیرِ اعظم کو قتل کے الزام سے بری کرنے کا اقلیتی فیصلہ دیا تھا۔ ان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے فل کورٹ بینچ نے 1988ء میں اسمبلیوں کی تحلیل اور محمد خان جونیجو حکومت کی بر طرفی کے اقدام کو بھی غیر آئینی قرار دیا تھا۔
جسٹس حلیم کے والد بیرسٹر محمد وسیم تقسیم ہند سے پہلے اتر پردیش کے ایڈوکیٹ جنرل تھے جب کہ قیامِ پاکستان کے بعد ملک کے پہلے ایڈوکیٹ جنرل بنے۔
شیئرکریں: