سوات پولیس نے پختون خوا ملی عوامی پارٹی (پختون خوا میپ) کے صوبائی صدر بہادر شیر افغان کو بغاوت کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق موصوف کی گذشتہ دنوں تحصیل مٹہ کے علاقے گوالیرئی میں ایک احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرنے پر ایک شہری نے ان کے خلاف بغاوت کے دفعات کے تحت FIR درج کرانے کےلیے درخواست کی تھی۔ جس پر پولیس نے ان کے خلاف بغاوت کے دفعات کے تحت FIR درج کرکے ان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔