جنت نظیر وادئ سوات کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری سے موسم مزید سرد ہوگیا۔ سوات اور مالم جبہ میں موسم سرما کی پہلی برف باری نے پہاڑوں کو ڈھک لیا جس سے موسم ٹھنڈا ٹھار ہوگیا۔
گذشتہ رات سے مالم جبہ اور مضافات میں بارش جب کہ بالائی علاقوں میں برف باری ہوئی۔ سوات کے مختلف علاقوں میں اب بھی وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ وادئ سوات میں برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ سیاحتی مقامات مالم جبہ، گبین جبہ، مدین، بحرین اور کالام میں ایک سے دو فٹ تک برف ریکارڈ کی گئی۔
وادئ سوات میں بارش اور برف باری  کے باعث کئی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا۔
شیئرکریں: