خیبر پختون خوا کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی کے تحصیل باڑہ کے عالم گودر نامی گاؤں میں تین سالہ معصوم بچہ کنویں میں گر گیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل باڑہ سے تعلق رکھنے والے تین سالہ یحیٰ آفریدی 85 گز گہرے کنویں میں گر گئے لیکن سہولیات کی فقدان اور عدم دست یابی، صوبائی حکومت، باڑہ کی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کی  لا پرواہی کی وجہ سے جاں بحق ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یحیٰ آفریدی دو دن قبل 85 گز گہرے کنویں میں گرا لیکن گہرائی کی وجہ سے کوئی بھی کنویں میں اترنے کےلیے تیار نہ تھا جس کی وجہ سے مقامی لوگوں نے ان کی والدین کی اجازت سے کنویں کو بھر کر اسے ہی تین سالہ یحیٰ آفریدی کا قبر بنا دیا گیا اور یوں ایک ننھے پھول جس نے ابھی کِلنا تھا، نے زندگی کو الوداع کر گیا۔
مذکورہ واقعہ سوشل پر وائرل ہوتے ہی سوشل صارفین نے صوبائی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے کر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
شیئرکریں: