اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کا تنظیمی ڈھانچہ کچھ یوں ہے۔
اسلامی کانفرنس۔
پالیسی ترتیب دینے میں OIC کا سب سے اہم ادارہ رُکن ممالک کے سربراہان کا اجلاس ہے، جو ہر تین سال بعد مختلف ممالک میں منعقد ہوتا ہے۔
وزرائے خارجہ کا اجلاس
سال میں ایک مرتبہ کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کی صورتِ حال جانچنے اور اس پر غور کےلیے تمام رُکن ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس طلب کیا جاتا ہے۔
سیکرٹری جنرل۔
او آئی سی کا مستقل اور مرکزی دفتر سعودی عرب کے شہر جدہ میں واقع ہے۔ اس وقت سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے ایاد بن امین مدنی سیکرٹری جنرل او آئی سی کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، جو 31 جنوری 2014ء سے اس عہدے پر فائز ہیں۔
شیئرکریں: