گنیز بُک برائے عالمی ریکارڈ کی ویب سائٹ guinnessworldrecords.com نے لندن کے اورپنگٹن شہر میں رہنے والی فلوسی (Flossie) نامی 27 سالہ بلی کو دنیا کی سب سے طویل العمر بلی قرار دیتے ہوئے اس کا نام گنیز بُک میں شامل کرلیا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق فلوسی کی عمر اس وقت 26 سال اور 316 دن ہیں، جس کا اگر انسانی عمر سے موازنہ کریں، تو یہ 120 سال کے برابر ہے۔ فلوسی “مرسی سائیڈ ہسپتال” کے پاس بلیوں کے ایک شیلٹر میں تھی، جب وہاں کام کرنے والے دو ورکرز نے ان پر ترس کھایا اور ایک ایک بلی کو گھر لے آئے۔
فلوسی اور وہ خاتون ورکر 10 سال تک ساتھ رہے۔ پھر وہ خاتون وفات پا گئیں، تو ان کی بہن نے فلوسی کو 14 س تک اپنے ساتھ رکھا۔ جب ان کی وفات ہو گئی، تو وکی گرین نامی خاتون نے فلوسی کو اپنا لیا۔ کیوں کہ ان کو بڑی عمر کی بلیاں پالنے کا تجربہ تھا۔
وکی کے مطابق فلوسی بہری ہے، اس کی نظر آئے روز کم زور ہو رہی ہے، مگر یہ اب بھی پیار کرتی ہے اور کھیلتی ہے۔ وہ کہتی ہے کہ مجھے شروع سے معلوم تھا کہ فلوسی ایک خاص بلی ہے۔ مگر میں نے یہ تصور نہیں کیا تھا کہ میں کبھی گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر کے ساتھ گھر میں رہوں گی۔
شیئرکریں: