لاہور میں منعقدہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں تقریر کرنے پر لاہور پولیس نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے مرکزی مشر منظور احمد پشتین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
مقدمہ میں دہشت گردی، بغاوت اور اداروں کے خلاف اکسانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق منظور پشتین نے عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں افواج پاکستان کے خلاف تقریر کی۔ ایف آئی آر میں مزید لکھا گیا ہے کہ منظور پشتین نے قومی سلامتی کے اداروں کو بلا جواز تنقید کا نشانہ بنایا اور ہال میں اداروں کے خلاف نفرت انگیز نعرے لگاتے رہے۔ مقدمہ شہری نعیم مرزا کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
شیئرکریں: