سوات کے ضلعی انتظامیہ نے تحصیلِ بحرین میں سیلاب کی تباہ کاری کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔ اسسٹنٹ کمشنر تحصیلِ بحرین اسحاق احمد کے مطابق حالیہ سیلاب سے بحرین میں 1100 مکانات سمیت 52 ہوٹل اور 30 رابطہ پُل سیلابی ریلے میں تباہ ہوئیں ہیں۔ جس سے اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ ان کے مطابق بحرین کالام روڈ کی بحالی پر تیزی سے کام جاری ہے۔ جب کہ رابطے بحال کرنے کے لیے 20 مختلف مقامات پر چیئر لفٹ لگائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب کی وجہ سے بحرین میں 600 گھر مکمل طور پر تباہ جب کہ 500 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ اسی طرح 52 ہوٹل  30 رابطہ پُل، 24 مقامات پر روڈ، 400 دکانیں اور 38 بجلی کے پول تباہ ہونے سمیت دیگر املاک کو نقصان پہنچا ہے، جس کی فوری اسسمنٹ کی گئی ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق پہلے مرحلے میں متاثرین کی مدد اور بحالی کے کاموں کے بعد ان کے معاوضے کےلیے کام کیا جائے گا۔ اب تک 9 کلو میٹر روڈ بحال کرنے کے ساتھ ساتھ بحرین روڈ کو بھی بحال کردیا گیا ہے۔ جب کہ کالام روڈ کی بحالی پر انتظامیہ، ایف ڈبلیو او، این ایچ اے اور انجیئرنگ کور مشترکہ طور پر کام کر رہی ہے اور انشاء اللہ اگلے ہفتے تک اس کو بھی بحال کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ متاثرین کےلیے سات مقامات پر ریلیف کیمپ لگائیں گئے ہیں جہاں پر متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کی جارہی ہے۔
شیئرکریں: