عالمی پروفیشنل پاکستانی سکواش کھلاڑی جان شیر خان (Jan Sher Khan) 15 جون 1969ء کو پشاور میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد کا نام بہادر خان تھا، جو پاکستان ائیر فورس میں ملازم تھے۔ ان کے دو بھائی محب اللہ خان جونیئر اور اطلس خان بھی سکواش کے کھیل سے وابستہ تھے۔
جان شیر خان نے 1986ء کو پہلی مرتبہ ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ اپنے کیریئر کے دوران میں انہوں نے آٹھ مرتبہ ورلڈ اوپن جب کہ چھ بار برٹش اوپن جیتا۔
انہوں نے 1987ء میں پہلی مرتبہ ورلڈ اوپن اسکواش ٹورنامنٹ اور 1992ء میں پہلی مرتبہ برٹش اوپن اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے میں کام یابی حاصل کی۔ اس کے علاوہ جان شیر خان 99 پروفیشنل ٹائٹلز جیتنے کا اعزاز رکھتے ہیں۔
قارئین، جان شیر خان کی ریٹائرمنٹ کے ساتھ ہی سکواش کے کھیل میں پاکستان کے 50 سالہ تسلط کے عہد کا خاتمہ ہوگیا۔

شیئرکریں: