ڈاکٹر کاظم نیاز ضلع چارسدہ کے گاؤں رجڑ سے تعلق رکھنے والے معروف ادبی شخصیت پروفیسر ڈاکٹر جہان زیب نیاز کے بیٹے ہیں۔ موصوف نے 1993ء کو سی ایس ایس امتحان میں ملک بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔
سول سروسز کے ان 26 سالہ دور میں قبائلی علاقہ جات (سابقہ فاٹا)، پنجاب، بلوچستان میں مختلف عہدوں پر فائز رہنے کے بعد گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹری بن گئے۔ علاوہ ازیں اکتوبر 2019ء سے لے کر نومبر 2021ء تک صوبہ خیبر پختون خوا کے سب سے کم عمر ترین چیف سیکرٹری کے حیثیت سے فرائض انجام دے چکے ہیں۔
قارئین، کاظم نیاز بنیادی طور پر ایک میڈیکل ڈاکٹر تھے، لیکن پریکٹس چھوڑ کر سول سروسز میں آئے۔ انہوں نے MBA کی ڈگری برمنگھم یونی ورسٹی سے، جب کہ یونی ورسٹی آف پشاور سے پولیٹیکل سائنس میں ماسٹر کیا ہے۔ اسی طرح انہوں نے تنازعات کے حل اور ہیلتھ ایمرجنسی پر امریکا اور برطانیہ سے کریڈٹ ایوارڈز حاصل کیے۔
موصوف ضلع پشاور غریب بچوں کےلیے ایک چیرٹی سکول بھی چلارہے ہیں۔
(پروفیسر ڈاکٹر محمد سہیل کی تصنیف “تاریخِ چارسدہ” مطبوعہ “مفکورہ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سنٹر پشاور”، صفحہ نمبر 310 سے انتخاب)
شیئرکریں: