افغان فضائیہ کے سابق ہوا باز عبدالاحد مہمند وہ پہلے افغان شہری یعنی پختون تھے، جنہوں نے خلا (Space) تک سفر کی۔ وہ (Soyuz TM-6) کے عملے کے ارکان میں سے تھے اور 1988ء میں (Intercosmos Research Cosmonaut) کے طور پر “میر خلائی اسٹیشن” پر نو دن گزارے۔
قارئین، عبدالاحد مہمند وہ پہلے خلا باز تھے جنہوں نے پشتو زبان بولتے ہوئے خلا سے افغانستان میں موجود اپنی ماں کو ٹیلی فون کال کی اور یوں پشتو خلا میں بولی جانی والی دنیا کی چوتھی باقاعدہ سرکاری زبان بن گئی۔ وہ سلطان بن سلمان آل سعود، محمد فارس اور موسیٰ منروف کے بعد بیرونی خلا کا دورہ کرنے والے پہلے افغان شہری اور چوتھے مسلمان ہیں۔
قارئین، عبدالاحد مہمند نے مختلف تمغے اپنے نام کیے جن میں “آرڈر آف لینن” (Order of Lenin) “میڈل فار میرٹ ان سپیس ایکس پلوریشن”، “آرڈر آف دی سن آف فریڈم (Order of the Sun of Freedom) “آرڈر آف دی ثور ریولوشن” (Order of the Saur Revolution) “ہیرو آف ڈیموکریٹک ریپبلک آف افغانستان” اور “ہیرو آف سوویت یونین” (Hero of the Soviet Union) شامل ہیں۔
شیئرکریں: