الیکشن کمیشن نے چھٹی مردم شماری کے نتائج کے تحت قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نئی اور حتمی حلقہ بندیاں جاری کر دی ہیں۔ جس کے مطابق قومی اسمبلی کی 266، جب کہ چاروں صوبائی اسمبلیوں کی 593 جنرل نشستیں بنائی گئیں ہیں۔
حلقہ بندی فہرست کے مطابق ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی کل 859 جنرل نشستوں کے حلقے بنائے گئے ہیں۔ جن میں بلوچستان اسمبلی کی 51، خیبر پختون خوا اسمبلی کی 115،
پنجاب اسمبلی کی 297 اور سندھ اسمبلی کی 130 نشستیں ہیں۔
اسی طرح قومی اسمبلی میں پنجاب کے 141، سندھ کے 61، خیبر پختون خوا کے 45، بلوچستان کے 16 اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی 3 سیٹیں رکھی گئی ہیں۔
25 ویں آئینی ترمیم کے بعد قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم کر دی گئیں ہیں۔ صوبہ خیبر پختون خوا میں انضمام کے بعد سابقہ فاٹا کی اب 12 کی بجائے قومی اسمبلی میں 6 نشستیں ہوں گی۔

شیئرکریں: