فی کس آمدنی (Per Capita income) کسی جغرافیائی خطے یا قوم میں فی فرد کے ذریعہ کمائی گئی رقم کی پیمائش کی اصطلاح ہے۔
“کسی ملک کے افراد کی اوسط سالانہ آمدنی، یا کسی ملک کی سالانہ کُل آمدنی کو اگر آبادی پر تقسیم کر دیا جائے، تو اسے فی کس آمدنی کہتے ہیں۔”
فی کس آمدنی کا استعمال کسی مخصوص علاقے (ملک) کےلیے اوسط فی فرد آمدنی کو سمجھنے اور پھر اس علاقے میں معیارِ زندگی کا جائزہ لینے کےلیے بھی کیا جاتا ہے۔ کسی قوم کی فی کس آمدنی کا حساب کسی ملک کی کل آمدنی کو اس کی آبادی سے تقسیم کرکے لگایا جاتا ہے۔
شیئرکریں: