جمہوریت (Democracy) کی جامع تعریف میں خود علمائے سیاست کا بڑا اختلاف ہے۔ جن میں بعض مفکرین کی رائے پیشِ خدمت ہے۔
"ایسا نظامِ حکومت جس میں عوام کی رائے کو کسی نا کسی شکل میں حکومت کی پالیسیاں طے کرنے کے لیے بنیاد بنایا گیا ہو۔”
"آمریت کے برخلاف وہ طرز حکومت جس میں تمام تر فیصلے عوامی نمائندے کرتے ہیں۔”
"حکومت کی ایک ایسی حالت جس میں عوام کا منتخب نمائندہ حکومت چلانے کا اہل ہو۔”
یونانی مفکر ہیروڈوٹس نے جمہوریت کا مفہوم اس طرح بیان کیا ہے کہ وہ طرزِ حکمرانی جس میں ریاست کے حاکمانہ اختیارات قانونی طور پر پورے معاشرے کو حاصل ہوتے ہیں، جمہوریت کہلاتا ہے۔
قارئین، مذکورہ بالا سطور کے تناظر میں مختصراً ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ ایک ایسا نظامِ حکومت جس میں مذہب، رنگ زبان، نسل، شناخت اور خیالات کے اختلافات کی بجائے تمام انسان اور حقوق برابر ہوں اور ہر شہری کو فیصلہ سازی اور زندگی گزارنے کا حق ہوتا ہو اور فیصلے کثرت رائے سے کئے جاتے ہیں، جمہوریت کہلاتا ہے۔”