نائبر ہُڈ کونسل سمبٹ تحصیل مٹہ کے نو منتخب چئیرمین اور عوامی نیشنل پارٹی ضلع سوات کے راہ نما حسین علی خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی تمام تر کوششوں کو ناکام بنا کر کامیابی حاصل کی۔
حکومتی مراعات اور تمام حکومتی کوششوں کی بھرپور انداز سے مقابلہ کرکے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار نے نا ممکن کو ممکن بنا کر سیاسی حلقوں خو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔ کیوں کہ حالیہ انتخابات میں میرے گاؤں کے 98 فی صد لوگوں نے حکومتی پارٹی میں شمولیت کی۔ لیکن الحمداللہ تنِ تنہا پوری صوبائی حکومت اور سرکاری مشینری کے استعمال کو شکست دے کر نشست جیتنے میں کامیاب ہوئے۔
اُن کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں عوام نے مجھ پر جو اعتماد کیا ہے ان پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔ کیوں کہ حالیہ انتخابات سے یہ بات عیاں ہوجاتی ہے کہ لوگ نام نہاد تبدیلی حکومت سے بد ظن ہوچکے ہیں اور ان کی نظریں ایک بار پھر عوامی نیشنل پارٹی پر ہے۔