دنیا کی سب سے مقبول ترین ویب سائٹ گوگل کے اعداد و شمار کے مطابق گوگل پر ہر سیکنڈ میں اوسطاً 63 ہزار، ہر منٹ 28 لاکھ، ہر گھنٹے 22 کروڑ 80 لاکھ، ہر دن 5 ارب 60 کروڑ اور سال بھر میں 2 ہزار ارب بار گوگل پر کچھ نہ کچھ سرچ کیا جاتا ہے۔
گوگل آفیشل کا کہنا ہے کہ ان سرچز میں 16 سے 20 فی صد تک سرچز ایسی ہوتی ہیں، جنہیں پہلے کبھی سرچ نہیں کیا گیا ہوتا۔
گوگل کے مطابق یہ اوسط تعداد ہے جس میں کمی بیشی کا امکان موجود ہے۔

شیئرکریں: