۔(Organization of Islamic cooperation) یعنی (OIC) اسلامی ممالک کا ایک بین‌ الاقوامی تنظیم ہے، جس میں مشرقِ وسطیٰ، شمالی، مغربی اور جنوبی افریقا، وسطِ ایشیا، یورپ، جنوبی مشرقی ایشیا، برِصغیر اور جنوبی امریکا کے 57 مسلم اکثریتی ممالک شامل ہیں۔
اگست 1969ء کو مسجدِ اقصیٰ پر یہودی حملے کے ردِعمل کے طور پر 25 ستمبر 1969ء کو مراکش کے شہر "رباط” میں جنم لینے والی OIC دنیا بھر کے ایک ارب سے زائد مسلمانوں کے مفادات کے تحفظ کےلیے کام کرتی ہے۔
او آئی سی کا مستقل اور مرکزی دفتر سعودی عرب کے شہر جدہ میں واقع ہے۔ اس وقت چاڈیا سے تعلق رکھنے والے حسین ابراہیم طحہٰ سیکرٹری او آئی سی کے طور پر خدمات انجام دے رہیں، جو نومبر 2021ء سے اس عہدے پر فائز ہیں۔
28 جون 2011ء کو آستانہ (قازقستان) میں 38 ویں وزرائے خارجہ اجلاس کے دوران اسلامی تعاون تنظیم نے اپنا پرانا نام (Organization of Islamic Conference) تبدیل کرکے نیا نام (Organization of Islamic cooperation) رکھنے کے ساتھ ساتھ اپنا لوگو بھی تبدیل کیا۔
قارئین، افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ مذکورہ تنظیم نے اپنے قیام سے لے کر آج تک مسلمانوں کے مفادات کے تحفظ اور مسائل کے حل کےلیے سوائے اجلاسوں کے کچھ نہیں کیا۔
شیئرکریں: