سزائے موت کے نفاذ کے دن اور اس کی باقاعدہ توثیق پر مشتمل وہ عدالتی حکم نامہ جو کسی مجرم کی شناخت کرتا ہے، ڈیتھ وارنٹ کہلاتا ہے۔ قانون کی اصطلاح میں اسے عموماً "بلیک وارنٹ” کہا جاتا ہے۔ یہ دراصل عدالت کی جانب سے جاری کیا جانے والا ایک سرکاری نوٹس ہوتا ہے، جو اس مجرم کے لیے مخصوص ہوتا ہے جسے کسی مقدمے میں سزائے موت سنائی جا چکی ہو۔
سادہ الفاظ میں کہا جائے، تو ڈیتھ وارنٹ وہ تحریری حکم ہے جس کے ذریعے عدالت سزائے موت پر عمل درآمد کی اجازت دیتی ہے۔ اس وارنٹ میں مجرم کی شناخت کے ساتھ ساتھ پھانسی کی تاریخ، وقت اور مقام کا واضح تعین کیا جاتا ہے، تاکہ سزا کا نفاذ قانون اور ضابطے کے مطابق عمل میں لایا جا سکے۔

شیئرکریں: