سستے اور غیر معیاری سن گلاسز آنکھوں کےليے انتہائی نقصان دہ ہيں۔ سن گلاسز کا استعمال محض ايک فيشن ہی نہيں بلکہ کڑکتی دھوپ ميں آنکھوں کی حفاظت کےلیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ تاہم سستے اور غیر معیاری چشموں کا استعمال مہنگا بھی پڑسکتا ہے۔
ملک بھر ميں سڑک کنارے فروخت ہونے والے چشمے آنکھوں کےليے نقصان دہ ہوسکتے ہيں کيوں کہ اکثر ان چشموں ميں شيشہ کے بجائے پلاسٹک استعمال ہوتی ہے، جس پر سورج کرنے سے مضرِ صحت کرنیں نکل کر آنکھوں پر لگتے ہیں۔
ماہرينِ بصارت کہتے ہيں کہ ان سستے اور غیر معیاری گلاسز کی قيمت اس صورت ميں ادا کرنی پڑتی ہے کہ آپ کو بلڈ ويجن یا وائرل کنزيوٹسٹس ہوجائے جس سے آنکھيں سرخ ہوسکتی ہے۔ لہٰذا ضروری ہے کہ طبی ماہرین سے مشورہ کیے بغیر سن گلاسز استعمال نہ کئے جائیں۔

شیئرکریں: