1946ء سے لے کر اب تک اقوامِ متحدہ کے سیکیورٹی کونسل میں مستقل رُکن ممالک کی جانب سے 251 قراردادوں کو ویٹو کیا جاچکا ہے۔ جن میں روس نے اب تک سب سے زیادہ یعنی 110 قراردادوں کو ویٹو کیا ہے۔ روس نے وسطی ایشیا، مشرقی یورپ، شام اور یوکرائن کے حوالے سے زیادہ قراردادوں کو ویٹو کیا ہے۔
اسی طرح امریکا دوسرے نمبر پر آتا ہے جس نے اب تک 100 قراردادوں کو ویٹو کیا ہے، جن میں اکثریت اسرائیل کے خلاف اور فلسطین کے حق میں تھیں۔
برطانیہ اب تک 32 اور فرانس 16 قراردادوں کو ویٹو کرچکا ہے۔ جب کہ چین نے اب تک 13 قراردادوں پر ویٹو پاور کا حق استعمال کیا ہے جن میں ویت نام، ہانک کانگ کے حوالے سے قراردادیں شامل تھیں۔ اس کے علاوہ چین مسعود اظہر پر پیش کی جانے والی 4 قراردادوں کو بھی اپنی طاقت استعمال کرتے ہوئے ناکام بنا چکا ہے۔
شیئرکریں: