1952ء مملکتِ خداداد کی تاریخ میں وہ بد بخت سال تھا، جب بیرونی ممالک سے قرض لینے کا آغاز ہوا۔ 27 مارچ 1952ء کو اُس وقت کی حکومت نے “انٹر نیشنل بینک فار ری کنسٹرکشن اینڈ ڈیویلپمنٹ” (IBRD) سے 27.2 ملین ڈالر کا قرض لیا۔ یہ قرض ملک میں ریل وے نظام کی بحالی اور بہتری کی مد میں لیا گیا تھا۔
اس کے بعد مختلف عالمی مالیاتی اداروں سے پاکستان وقتاً فوقتاً قرض لیتا رہا۔
شیئرکریں: