مضمون (article) یونانی زبان کے لفظ “arthron” سے ماخوذ ہے۔ جس کے معنی جوڑنے کے ہیں اور اپنی اصل شکل میں آج بھی یہ لفظ مستعمل پایا جاتا ہے۔
تعریف: “وہ ادبی صنف جس میں مصنف کسی خاص موضوع پر اپنے خیالات، جذبات اور احساسات کا تحریری اظہار کرتا ہے، مضمون کہلاتا ہے۔”
مضمون ایک ایسی صنف ہے جس میں موضوع کی کوئی قید نہیں ہوتا، البتہ نظم و ضبط، توازن اور تناسب کا ہونا ضروری ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ مضمون لکھنے کا ایک مخصوص طریقہ کار بھی ہے جو کچھ یوں ہے۔ زیر بحث موضوع کا تعارف، حمایت یا مخالفت میں دلائل اور نتیجہ، ان تینوں میں اگر کوئی ایک نہ ہو، تو مضمون کا ڈھانچہ نامکمل تصور کیا جاتا ہے۔
قارئین! مضمون لکھنے والے کو مضمون نویس، مضمون نگار اور انشا پرداز جیسے القابات سے پُکارا جاتاہے۔
شیئرکریں: