سوانحِ حیات (مذکر، واحد) عربی زبان سے مشتق اسم "سانحہ” کی جمع "سوانح” کے ساتھ عربی ہی سے مشتق اسم "حیات” ملنے سے مرکبِ امتزاجی بنا، جو اُردو میں بطورِ اسم استعمال ہوتا ہے۔
تعریف: "کسی شخصیت پر لکھی گئی وہ تحریر جس میں اُن کے حالاتِ زندگی کے ساتھ ساتھ اُن کے اخلاق و کردار اور سیرت کا نقشہ کھینچا گیا ہو، سوانحِ حیات کہلاتا ہے۔”
قارئین! سوانحِ حیات کسی بھی انسان کی زندگی کے اس تفصیلی بیان کو کہا جاتا ہے، جس میں انسان کی ابتدائی زندگی، تعلیم، کام، رشتوں، معاشرتی زندگی اور موت تک کے تمام پہلو بیان ہوتے ہیں۔ سوانحِ حیات میں وہ حالات اور واقعات بھی بیان ہوتے ہیں جن سے دیگر انسان سبق سیکھتے ہیں۔ مختصراً یہ کہ سوانحِ حیات ایک انسان کی زندگی کی مکمل کہانی ہوتی ہے۔

شیئرکریں: