گورنمنٹ افضل خان لالا پوسٹ گریجویٹ کالج مٹہ کے ڈیپارٹمنٹ آف پاکستان سٹڈیز کے چئیرمین اور اسلامیہ کالج یونی ورسٹی پشاور کے پی ایچ ڈی سکالر پروفیسر ڈاکٹر رشید احمد نے کامیابی کے ساتھ اپنے تحقیقی مقالے کا دفاع مکمل کرلیا۔ ان کے تحقیقی مقالے کا عنوان "Political Development in Khyber Pakhtunkhwa 2008-2013” تھا۔
تحقیقی کام کی نگرانی ڈاکٹر یونس خان نے کی جب کہ مقالے کے بیرونی ممتحنین میں پروفیسر ڈاکٹر منظور آفریدی، ڈاکٹر نورالامین، ڈاکٹر جہان زیب خلیل، ڈاکٹر نوشاد خان، فضل الرحمان، اکرام علی، ڈاکٹر شیلا اور ڈاکٹر نوشین شامل تھے۔
تحقیقی مقالے کے دفاع کے موقع پر بڑی تعداد میں فیکلٹی ممبران اور محققین موجود تھے، جنہوں نے ڈاکٹر رشید احمد کو مقالے کی کامیاب دفاع پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد دی۔
پی ایچ ڈی سکالر ڈاکٹر رشید احمد نے کام یابی سے اپنے تحقیقی مقالے کا دفاع کرلیا
