ڈھیر سارے لوگوں کے ذہن میں یہ سوال اُٹھتا ہے کہ قومی اسمبلی (National Assembly) کے ہوتے ہوئے سینیٹ (Senate) کی کیا ضرورت ہے، تو پارلیمانی جمہوریت میں قومی اسمبلی کے اراکین (MNA’s) براہِ راست عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوتے ہیں۔ لہٰذا سب سے بڑا صوبہ ہونے کے ناطے پنجاب سے سب سے زیادہ اراکینِ اسمبلی منتخب ہوتے ہیں جب کہ بلوچستان سے سب سے کم اراکینِ قومی اسمبلی تک پہنچتے ہیں۔
لہٰذا چھوٹے صوبوں کا احساسِ محرومی ختم کرنے اور چاروں صوبوں کو برابر نمایندگی دینے کے لیے 1973ء کے آئین میں ایوانِ بالا (Upper House) یعنی "سینیٹ آف پاکستان” کا قیام عمل میں لایا گیا۔ مثال کے طور پر اگر پنجاب کے اکثریتی صوبے ہونے کی بنیاد پر قومی اسمبلی کوئی ایسا بل منظور کر لے جس پر چھوٹے صوبوں کو تحفظات ہوں، تو سینیٹ میں یہ بل زیرِ غور لایا جاتا ہے تاکہ سب کے تحفظات دور ہوں۔
شیئرکریں: