محکمہ تعلیم خیبر پختون خوا نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے تیار پریکٹیکل نوٹ بُک پر پابندی لگادی۔
محکمہ تعلیم خیبر پختون خوا نے پریکٹیکل نوٹ بُک پر پابندی کے حوالے سے تمام ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جماعت نہم، دہم، گیارویں اور بارویں جماعت کے تیار پریکٹیکل پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، تیار پریکٹیکل نوٹ بُک سے طلبہ عملی طور سیکھنے سے محروم ہوتے ہیں۔ طلبہ کو لیب میں عملی طور پر پڑھا کر اپنے نوٹس تیار کریں گے۔ مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تیار پریکٹیکل بُک فروخت کرنے والے دوکان داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
شیئرکریں: