"اپنے حالاتِ زندگی یا اپنے اوپر گزرنے والے واقعات کو خود تحریر کرنا، یا وہ تصنیف جس میں مصنف نے اپنے حالاتِ زندگی خود قلم بند کیے ہوں، آپ بیتی کہلاتا ہے۔”
قارئین! آپ بیتی کسی انسان کی اپنی کہانی کا دوسرا نام ہے۔ جسے عام طور پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معروف شخصیات قلم بند کرتے رہتے ہیں۔
اپنے آپ بیتیاں قلم بند کرنے والے معروف شخصیات میں خان عبدالغفار خان المعروف باچا خان، شاہ ولی اللہ، عبدالصمد خان اچک زئی، جوش ملیح آبادی، احسان دانش اور مرزا ادیب کا نام شامل ہیں۔