پشاور، خیبر پختون خوا میں مادری زبانوں کے حقوق کے لیے ایک بڑی سوشل میڈیا مہم کا اعلان کیا گیا ہے۔ مقامی سماجی کارکنان اور تعلیمی حلقے خبردار کر رہے ہیں کہ اس بار وہ صوبائی حکومت سے سختی سے مطالبہ کریں گے کہ مادری زبانوں کو نصاب کا حصہ بنایا جائے۔
مہم کے منتظمین کا کہنا ہے کہ جنوری میں "سکیم آف سٹڈی” (Scheme of study) تیار کی جا رہی ہے، اور اگر حکومت مادری زبانوں کو عملی طور پر نصاب میں شامل نہیں کرتی، تو وہ صوبائی حکومت کے خلاف احتجاج کریں گے۔
تنظیم کے سربراہ نجیب اللہ شادابؔ نے کہا کہ تمام شہریوں اور طلبہ سے درخواست ہے کہ وہ اس مہم میں حصہ لیں، ویڈیوز ریکارڈ کریں، پوسٹس لکھیں، حکومتی اہل کاروں کو منشن کریں اور مادری زبانوں کی اہمیت کو اجاگر کریں۔
مہم کے لیے درج ذیل ہیش ٹیگز استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے:
#مورنۍ_ژبې_د_نصاب_برخه_کړئ
#AddMotherLanguagesToCurriculum
یہ مہم مادری زبانوں کے تحفظ اور تعلیم میں ان کی شمولیت کے لیے ایک مضبوط عوامی آواز کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔
شیئرکریں: