ماہرِ موسمیات ڈاکٹر حسن عباس نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں حالیہ سیلاب، کلاوڈ برسٹ اور موسمیاتی تبدیلی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مزید ڈیم اور نہریں تعمیر کرنے کی بجائے دریاؤں کو اپنی قدرتی رفتار سے بہنے دینا چاہیے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ڈیم قطعی طور پر سیلاب کو نہیں روک سکتے۔ اگر ڈیم سیلاب روکنے کے قابل ہوتے، تو دنیا بھر میں موجود ہزاروں ڈیموں کے باوجود چین، بھارت اور امریکا سیلاب کی تباہ کاریوں سے کیوں دوچار ہیں؟
ڈاکٹر حسن عباس نے مزید کہا کہ پانی جمع کرنے کے لیے ڈیم کی قطعی ضرورت نہیں، بلکہ پانی کو قدرتی گزرگاہوں سے بہنے دینا زیادہ مؤثر ہے۔ انہوں نے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ سمندر میں پانی چھوڑنا بالکل اسی طرح لازم ہے جیسے انسان کے جسم سے پانی کا اخراج ہونا ضروری ہے۔
مزید ڈیم نہ بنائیں بلکہ دریاؤں کو اپنی مرضی سے بہنے دیں، ڈاکٹر حسن عباس
