لفظونہ ڈاٹ کام کے مطابق سول نافرمانی (Civil Disobedience) سے مراد احتجاج کی ایسی صورت ہے، جہاں مملکت میں بسنے والی رِعایا مطالبات کی بابت سرکار کو ٹیکس (Tax) یعنی محصولات دینے سے انکاری ہوجائے اور ہر اُس فعل سے گریز کرے، جس سے سرکار کو مالی فائدہ پہنچتا ہو۔ یہی نہیں، بل کہ ریاستی قوانین کے برعکس کام کرنا، جس کی بہ دولت سرکار کو ریاستی معاملات چلانے میں ہر ممکن مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔ اور جب احتجاج کا دائرۂ کار وسیع اور لمبے عرصہ تک ہوجائے، تو سرکار بالآخر گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوجائے۔
مصنف کے بارے میں
ابدالى ایڈمن
اختر حسین ابدالؔی، ابدالی ڈاٹ کام کے بانی ایڈیٹر ہیں۔ گورنمنٹ افضل خان لالا پوسٹ گریجویٹ کالج مٹہ میں لیکچرار ہیں۔ روزنامہ آزادی سوات میں کالم نگار کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ فری لانس صحافی بھی ہیں۔ ایک نجی ادارے کے ساتھ بطورِ بلاگر کام کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ تاریخ اور تاریخی واقعات و مقامات میں دلچسپی رکھتے ہیں۔