آج کل خبروں میں کراچی کے حوالے سے ایک اصطلاح "چائنا کٹنگ” (China Cutting) سننے میں آرہا ہے۔ اس چھوٹی سے تحریر میں ہم یہ جاننا چاہیں گے کہ دراصل یہ "چائنہ کٹنگ” آخر کس بلا کا نام ہے…؟
قارئین، انٹرنیٹ پر تھوڑی تحقیق سے پتا چلا کہ یہ اصطلاح در اصل مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے سرکاری زمینوں پر قبضہ کر کے وہاں ناجائز تعمیرات کرنے کا نام ہے۔ یعنی جس علاقے میں جس جماعت کا قبضہ ہو، وہاں پر اگر حکومت (Government) کی کوئی زمین خالی پڑی ہے یا کھیل کا میدان یا پارک جو بنجر ہو، وہاں پر 80 گز کے پلاٹ کاٹ کاٹ کر بیچ دیے جاتے ہیں یا کسی شخص کو لیز پر دی جاتی ہے۔ اس عمل کو "چائنا کٹنگ” کہا جاتا ہے۔
شیئرکریں: